کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ اور حساس اداروں نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر مشترکہ کاروائیوں کے دوران شہر کے 2 مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 3 گرفتار دہشت گرد اور کالعدم تنظیم فتنہ الخواج کے 2 گرفتار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کالعدم بی ایل اے کے گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عمران خان عرف شوکت ولد میاں بخش ، ظہیر احمد ولد حمل خان اور محمد ریاض ولد عبدالقدوس کے نام سے کی گئی۔
گرفتار دہشت گردوں نے اپنے دہشت گرد کمانڈر عبدالرحمان کے کہنے پر مختلف حساس مقامات کی ریکی کی ہوئی تھی، گرفتار دہشت گرد ظہیر سال 2024 میں ساجدی بازار گشکور (بلوچستان) میں آئی ای ڈی دھماکا کیا تھا جس میں ایف سی کے جوان زخمی ہوئے تھے جبکہ دہشت گرد ظہیر کالعدم تنظیم بی ایل اے کے نام پر ساجدی بازار گشکور (بلوچستان) سے بھتہ بھی وصول کرتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے سال 2024 میں دہشت گردوں نے کالعدم بی ایل اے کے ٹریننگ کیمپ سے تربیت بھی حاصل کی تھی جو کہ کراچی کے حساس مقامات پر دہشت گردی کی کاروائیوں کے لیے اپنے دیگر ساتھیوں کی آمد کے منتظر تھے۔
ترجمان کے مطابق دوسری کارروائی میں گرفتار فتنہ الخواج کے 2 دہشت گردوں کی شناخت حجت اللہ ولد ولی اللہ اور حبیب اللہ ولد بخت حسین کے نام سے کی گئی اور انھوں نے سال 2024 میں افغانستان میں دہشت گرد تنظیم فتنتہ الخواج کے کیمپ میں تربیت حاصل کی تھی۔
گرفتار دہشت گرد کمانڈر ہدایت اللہ کے حکم پر حال ہی میں کراچی آئے تھے اور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کی ریکی مکمل کر کے اپنے کمانڈر ہدایت اللہ کو بھیجی تھی۔
گرفتار دہشت گرد افغانستان سے آنے والی ہدایت کا انتظار کر رہے تھے تاکہ وہ دہشت گرد کاروائیوں میں اپنے احداف کو نشانہ بنا سکیں تاہم ان کی یہ کوشش سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی ٹیم نے ناکام بنا دی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 5 پستول 30 بور ، لوڈ میگزین اور 21 گولیاں اور 2 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں ، گرفتار دہشت گردوں تعلق فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے ہے جن کا تذکرہ مختلف تھریٹ الرٹ رپورٹس میں بھی موجود ہے۔
سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں الگ الگ مقدمات درج کیے ہیں جبکہ ان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ، سی ٹی ڈی پولیس نے شہریوں سے درخواست ہے کہ اپنے علاقے میں مشکوک سرگرمیوں کی فوری طور پر سی ٹی ڈی ہیلپ لائن 1102 کے ایکسٹینشن نمبر 3 پر اطلاع دیں ۔