امریکی حملے میں تین بھارتیوں کی ہلاکت، مودی کیخلاف اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں 

بھارتی ملاحوں کی ہلاکت پرامریکہ نے معذرت کرنے سے صاف انکار کر دی


ویب ڈیسک June 16, 2026
فوٹو: فائل

مودی کی اپنےفائدے کیلئےتیارکی گئی ناقص خارجہ پالیسی پربھارت کے اندر سے بھی سخت سوالات اٹھنے لگے 

عالمی  جریدہ دی گارڈین کے مطابق امریکی حملے میں ملاحوں کی ہلاکت پر بھارت میں شدید غصہ کے باوجود مودی حکومت جی 7 سمٹ میں  شرکت  کر رہے ہیں۔ 

بھارتی مطالبے کے باوجود بھارتی ملاحوں کی ہلاکت پرامریکہ نے معذرت کرنے سے صاف انکار کر دیا، امریکہ کا مؤقف ہے کہ کارروائی ایران پر پابندیوں کی خلاف ورزی اور تیل کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف کی گئی۔

مودی کےزیراثرمیجرجنرل(ر)بخشی نے امریکی حملےمیں بھارتی شہریوں کی ہلاکت پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایران کےحق میں بیان دے دیا۔ بھارتی  فوج کےریٹائرڈ میجرجنرل جی ڈی بخشی نےامریکی صدراورمودی پرتنقید کرتےہوئے کہا کہ امریکا نےہمارے تین جہازوں پرحملہ اور3ملاح کو ہلاک کیا تواب ہم ایران کےساتھ کھڑےہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام کی جانیں اتنی سستی نہیں کہ امریکہ انہیں نشانہ بناتارہےاورمودی جی سیون سمٹ کی تیاری میں مصروف رہے۔