مودی سرکارکامذہبی تعصب اورنفرت کابیج پورے بھارت کواپنی لپیٹ لینے لگا

مودی سرکار کی  سرپرستی میں بھارت میں ہندوتوا انتہاپسندی خطرناک حد تک زورپکڑچکی ہے


ویب ڈیسک June 16, 2026

بھارت میں مودی حکومت ناکام،منی پور،ناگالینڈ  کی طرح ایک اورریاست میں فرقہ ورانہ فسادات شروع ہوگئے۔

بھارتی جریدہ"دی انڈین ایکسپریس" ملک میں اٹھنے والے نئےفسادات کوسامنے لےآیا۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع دہرادون میں پانی کے معاملے پرشروع ہونے والاجھگڑا فرقہ ورانہ شکل اختیار کرگیا۔

زمین کوپانی دینے کے معاملے پرجھگڑے کے دوران ایک شخص قتل،3افرادشدید زخمی ہوگئے، واقعہ کےبعدعلاقہ میں فرقہ ورانہ کشیدگی پیدا ہوگئی،4ملزمان کوگرفتاربھی کرلیاگیا۔

دی انڈین ایکسریس کےمطابق پولیس کی موجودگی میں مرکزی ملزم کے گھرکے بڑے حصےکوگرادیاگیا

ماہرین کے مطابق بی جے پی حکومت نےاقتدار میں رہنے کیلئےگزشتہ چند سالوں میں معاشرے کے اندرجومذہبی نفرت کابیچ بویا ہےوہ آج ایک بڑا درخت بن چکا ہے۔