غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین سالہ فلسطینی بچہ شہید ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی سفاک اہلکار نے 3 سالہ بچے کو سر پر گولی ماری جو اس کی بائیں آنکھ سے نکل گئی اور بچہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔
واقعے میں اسرائیلی اہلکار نے بچے کے والد کی ٹانگ پر بھی گولی ماری جو اپنے بیٹے کو گود میں اٹھائے ہوئے تھے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا 'یلو لائن' کے علاقے سے باہر تھا جب فوجیوں نے ایک متروک مکان سے فائرنگ کی۔ 3 سالہ بچے کی شناخت ریان نام سے ہوئی جس کی موت کی تصدیق الاقصیٰ کے شہداء اسپتال میں کی گئی جب کہ والد زیر علاج ہیں۔