سندھ میں خسرہ کی وباء نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا 

تیس فیصد والدین خسرہ کی ویکسین نہیں لگواتے، ماہر امراض


ویب ڈیسک June 16, 2026

ماہر امراض اطفال ڈاکٹر خالد شفیع نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں خسرہ سے دو ہزار بچے متاثر ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خسرہ کے شکار سندھ میں 53 بچے پیچیدگیوں سے انتقال کرگئے۔ رواں سال ملک میں خسرہ سے 96 بچے جاں بحق ہوئے۔

ڈاکٹر خالد شفیع کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 7 ہزار سے زائد بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی، والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔ تیس فیصد والدین ویکسین نہیں لگواتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 7 ہزار خسرہ کے کیسز میں تصدیق ہوئی۔ 5 سال سے کم عمر بچے ویکسین ضرور لگائیں۔

اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 ، پنجاب میں 15 اور بلوچستان میں 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔