افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کا بڑھتا رسوخ، خطےکی سیکیورٹی صورتحال تشویشناک

افغان طالبان کےزیرِاثرافغانستان اس وقت خطےمیں دہشتگردی پھیلانےکا سب سےبڑاذریعہ بن چکا ہے


ویب ڈیسک June 17, 2026

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے اثرورسوخ میں اضافے کے نتیجے میں خطےکی سیکیورٹی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔

افغان طالبان کےزیرِاثرافغانستان اس وقت خطےمیں دہشتگردی پھیلانےکا سب سےبڑاذریعہ بن چکا ہے۔ امریکی جریدےدی واشنگٹن ٹائمز کے مطابق افغانستان کے دوبارہ دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ بننےسےپاکستان پردہشت گردی کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

دی واشنگٹن ٹائمز کے مطابق امریکا اوران کےاتحادیوں کےخلاف کوئی بڑا دہشتگرد منصوبہ دوبارہ افغانستان سے ہی جنم لے سکتا ہے۔ 2021 کےانخلا کےنتائج امریکا کےایک اہم علاقائی شراکت دارپاکستان پربھی اثرانداز ہورہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ واشنگٹن کوچاہیےکہ وہ پاکستان کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون کومزید مضبوط کرے، سرحدی نگرانی میں مدد کوبڑھائے۔ امریکی انتظامیہ کو دوحا معاہدے پردوبارہ غورکرنا چاہیے، کیونکہ طالبان اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2021 میں افغانستان سےامریکی انخلا کےبعد پیدا ہونےوالےسیکیورٹی خلا کا سب سے بڑا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ افغان سرزمین سے پنپنے والی دہشتگردی نہ صرف پاکستان بلکہ وسطی اورجنوبی ایشیا کے ممالک کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔