سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی کے ریٹ کم ہوگئے

بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 328 ڈالر کی سطح پر آگئی


ویب ڈیسک June 17, 2026
فوٹو: فائل

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ جبکہ چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 328 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سے 4لاکھ 55ہزار 236روپے کی سطح پر آگئی۔

فی دس گرام سونے کی قیمت 85روپے بڑھ کر 3 لاکھ 89 ہزار 685روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 6 روپے کی کمی سے 7 ہزار 503 روپے جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 05روپے کی کمی سے 6 ہزار 391روپے کی سطح پر آگئی۔