خیبرپختونخوا کابینہ نے مالی سال 2026/27 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
وزیراعلی نے بجٹ دستاویزات پر دستخط کردیے، صوبائی کابینہ نے 48 ارب خسارے کے بجٹ کی منظوری دی۔
پشاور میں خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کی،
اجلاس میں وزراء، معاونین خصوصی اور مشیران شریک ہوئے، اجلاس میں چیف سیکرٹری اور متعلقہ سیکرٹریز بھی شریک تھے۔