کراچی میں ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

سندھ حکومت کی جانب سے ہڑتال ختم کرانے لیے تاحال کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے گئے


ویب ڈیسک June 20, 2026

کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث گزشتہ  دو روز کی طرح آج بھی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی ای چالان اور  بھاری جرمانوں کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے، تاہم سندھ حکومت کی جانب سے ہڑتال ختم کرانے لیے تاحال کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے گئے۔

ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے سبب غریب شہری مزدوری اور ملازمتوں پر جانے کے لیے پیدل چلنے پر مجبور ہیں جبکہ سول اور جناح اسپتال جانے والے غریب شہری بھی رل گئے۔ ٹرانسپورٹ بند ہونے سے عام شہری ملازمتوں پر جانے کے لیے بری طرح پریشان ہیں۔

وسری جانب، کراچی میں ٹرانسپورٹ بند ہونے سے آن لائن ٹرانسپورٹ سروس پر دباؤ بڑھ گیا جس کے سبب چنگچی رکشہ اور آن لائن سروسز کے کرایوں میں اضافہ ہوگیا۔ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے پرائیویٹ گاڑیاں چلانے والوں کی چاندی ہوگئی۔