بلوچستان میں عوامی سہولیات کی بہتری  کیلیے حکومتی عزم عملی اقدامات میں تبدیل

دیگر صوبوں کے مقابلے میں ریکارڈ صحت اور تعلیم کا بجٹ مختص کرنا بلوچستان حکومت کےعوامی بہبود کےعزم کامنہ بولتا ثبوت ہے


ویب ڈیسک June 20, 2026

بلوچستان میں عوامی سہولیات کی بہتری  کے لیے حکومتی عزم عملی اقدامات میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

بلوچستان کے حالیہ بجٹ میں تعلیم اورصحت کے شعبوں کے لیے ریکارڈ فنڈزمختص کیے گئےہیں اور صوبے نے فی کس بجٹ برائےتعلیمی اورصحت کے لحاظ سےباقی صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کےمطابق  پنجاب کی 12کروڑ76لاکھ  سےزائد آبادی کے لیے 750ارب کاتعلیمی بجٹ مختص ہے، جوفی کس5873روپےبنتا ہے۔

بلوچستان کی ایک کروڑ48لاکھ سےزائد آبادی کے لیے 144ارب روپےکاتعلیمی بجٹ مختص جوفی کس9668روپےبنتا ہے ۔

اسی طرح پنجاب کی 12کروڑ76لاکھ سےزائدآبادی کے لیے 500ارب روپےکاصحت بجٹ مختص جوفی کس3915روپےبنتاہے  جب کہ بلوچستان کی ایک کروڑ48لاکھ سےزائد آبادی کے لیے 96ارب روپے کاصحت بجٹ96مختص جوفی کس6445 ارب روپے بنتا ہے ۔

صوبے کادیگرصوبوں کےمقابلےمیں ریکارڈصحت اورتعلیم کابجٹ مختص کرناصوبائی حکومت کےعوامی بہبود کےعزم کامنہ بولتا ثبوت ہے۔