ایس آئی ایف سی کی 3 سالہ شاندار کارکردگی اور معاونت کے نتیجے میں خام وسائل کی ویلیو ایڈیشن سے برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ 3 برس میں ایس آئی ایف سی نے مقامی وسائل اور پیداوار میں ویلیو ایڈیشن کو فروغ دے کر برآمدات بڑھانے میں معاونت کی ہے۔ خود انحصاری کے وژن کے تحت بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے معدنی شعبے میں خام مال کی ویلیو ایڈیشن پر خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔
اسی وژن کے پیش نظر پی ایم ڈی سی نے پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن اور برآمدات بڑھانے کے لیے امریکی کمپنی ایم ایس سی آئی کے ساتھ 200 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں ملائیشیا سمیت دیگر ممالک میں حلال گوشت کی برآمدات بڑھانے کے لیے جدید سلاٹر ہاؤسز قائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح چین کی کمپنی کے تعاون سے چلغوزہ اور دیگر خشک میوہ جات کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے 500 ملین ڈالر سالانہ برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مقامی سطح پر تیار کردہ وینٹی لیٹرز اورسیمی کنڈکٹرز انڈسٹری خودانحصاری اور برآمدات کے لیے اہم قدم ہیں۔ زرعی شعبہ کی پیداوار میں بہتری کے باعث ویلیو ایڈڈ زرعی مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے برآمدات میں اضافہ کے لیے مسلسل سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔