سوشل میڈیا استعمال پر پاکستانی نژاد امریکی لڑکی قتل، والد اور ماموں کو سزا

والد اور ماموں کو کوئٹہ میں 14 سالہ پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور طرزِ زندگی پر اعتراض تھا


ویب ڈیسک June 20, 2026

کوئٹہ میں 14 سالہ پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے والد اور ماموں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ملزمان انوار الحق اور محمد طیب کو دو، دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی، امریکی نژاد حرا انوار کو جنوری 2025 میں کوئٹہ میں گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش پولیس نے والد اور ماموں کو گرفتار کیا تھا، والد اور ماموں کو لڑکی کی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور طرزِ زندگی پر اعتراض تھا، کیس کی تفتیش سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ نے کی۔