راولپنڈی:
تھانہ روات پولیس نے 5 روز قبل گھر میں چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ کو اس کے ساتھی (بھائی) سمیت گرفتار کر لیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ ملزمان آپس میں بہن بھائی ہیں۔ انہوں نے اہل خانہ کی غیر موجودگی میں چوری کی واردات کی اور فرار ہو گئے۔
روات پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع سے گھریلو ملازمہ اور اس کے بھائی کو گرفتار کیا، جو اس کیس میں اہم پیش رفت ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 26 لاکھ روپے سے زائد مالیتی ملکی و غیر ملکی، طلائی زیورات و دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔
ملزمان سے ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات، نقدی 5 لاکھ 3 ہزار روپے، 1400 ریال، آذربائیجان کی کرنسی 125 منات، 105 امریکی ڈالر اور 9 لاکھ سے زائد مالیت کے قیمتی بیگ، گھڑیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔