9 مئی کے ایک اور مقدمہ کا فیصلہ جاری کردیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کو سزا سنادی گئی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری کو دس دس سال سزا سنا دی گئی، اے ٹی سی جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا۔
عدالت نے نو مئی کے ایک اور مقدمہ میں شاہ محمود قریشی کو بری کردیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل کیا، نو مئی کو مغلپورہ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمہ کا فیصلہ سنایا، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو مقدمہ سے بری کر دیا گیا، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دس سال قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے میاں محمود الرشید کو دس سال قید کی سزا سنا دی، عدالت نے اعجاز چوہدری کو دس سال قید کی سزا سنا دی، عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کو دس سال قید کی سزا سنا دی ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کے خلاف چالان جمع کروایا گیا تھا، مقدمے میں پراسکیوشن کے تمام 37 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہوئی، دوران ٹرائل میں دو ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے، عدالت نے ملزم ارباز زمان اور الٰہی بخش کو اشتہاری قرار دیا ہے ، عدالت نے 15 ملزمان کے حوالے سے فیصلہ سنایا۔