ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 12 فیصد کمی کر دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد کرایوں میں 12 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔
اس اقدام کے بعد لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 3500 روپے سے کم کرکے 3080 روپے، لاہور سے پشاور کا کرایہ 4200 روپے سے کم کرکے 3700 روپے، لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1670 سے کم کرکے 1470 روپے کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1530 سے کم کرکے 1350 روپے، لاہور سے ملتان کا کرایہ 2900 سے کم کرکے 2550 روپے، لاہور سے بہاولپور کا کرایہ 3500 روپے سے کم کرکے 3080 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ سے سوات کا کرایہ 4330 سے کم کرکے 3810 روپے کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں لاہور سے مری کا کرایہ 4140 سے کم کرکے 3650 روپے، لاہور سے کراچی کا کرایہ 9720 سے کم کرکے 8560 روپے جبکہ لاہور سے حیدر آباد کا کرایہ 9490 سے کم کرکے 8350 روپے کر دیا گیا ہے۔
نئے نرخوں کا اطلاق ٹرانسپورٹ کے مختلف روٹس پر فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی خوش آئند ہے، تاہم یہ کرایے ابھی بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں۔ مسافروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ پالیسیاں بناتے وقت غریب طبقے کو پیش نظر رکھے۔