راولپنڈی: دشمنی کا بدلہ لینے کے لیے کیے گئے 2 قتل کیسز میں 4 ملزمان کو سزائے موت

عدالت نے حکم دیا کہ مجرمان کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جب تک ان کی موت واقع نہ ہو


ویب ڈیسک June 20, 2026

راولپنڈی کی ضلع کچہری کی سیشن عدالتوں نے دو مشہور قتل کیس کے  فیصلے سنا دیے۔

تھانہ چونترہ اور تھانہ چکری کے قتل کے دو الگ مقدمات میں چار مجرمان کو سزائے موت سنائی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ مجرمان کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جب تک ان کی موت واقع نہ ہو۔ عدالت نے قرار دیا کہ بے گناہ شہریوں کی جان لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تھانہ چونترہ قتل کیس میں ملزمان ذوالفقار اور افتخار کو سزائے موت سنائی گئی، جبکہ دونوں کو 20 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ اسی مقدمے میں مجرم گلباز کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

تھانہ چکری قتل کیس میں ملزمان گلباز اور افتخار کو سزائے موت سنائی گئی۔ سزاؤں کے بعد چاروں مجرمان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق دونوں قتل دشمنی کا بدلہ لینے کے لیے کیے گئے تھے۔