معاہدے کے تحت 25 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے ایران کو دیے جائیں گے، ایرانی نائب صدر

مالی وسائل کو عوامی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جائے گا، ایرانی نائب صدر


ویب ڈیسک June 20, 2026

ایرانی نائب صدر محمد جعفر نے کہا کہ ایران کے منجمد غیر ملکی اثاثوں میں سے 25 ارب ڈالر مکمل طور پر ادا کیا جائے گا۔

مقامی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب صدر برائے ایگزیکٹو امور محمد جعفر نے کہا کہ ملک کے منجمد غیر ملکی اثاثوں میں سے 25 ارب ڈالر کا تخمینہ مکمل طور پر، اگرچہ بتدریج، ایران کو ادا کیا جائے گا جبکہ فنڈز تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

محمد جعفر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے ایران کی سفارتی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ دورہ قطر کا مقصد اثاثوں کی رہائی کے طریقہ کار اور فریم ورک کو حتمی شکل دینا تھی۔

نائب صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ملک سے جنگ کے سائے ہٹنے سے عوام کو درپیش معاشی مسائل کا ایک حصہ پہلے ہی ختم ہو گیا ہے۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ قابل رسائی مالی وسائل کو عوامی فلاح و بہبود اور سہولت کو بہتر بنانے کے لیے اہم بنیادی ڈھانچے جیسے ٹرانسپورٹ کوریڈورز، ہائی ویز اور ہوائی اڈوں کی توسیع کیلئے استعمال کیا جائے گا۔