بجٹ کے بعد وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق خبروں پر رانا ثنا اللہ کی وضاحت

بعض لوگ ایسی بے بنیاد خبریں پھیلا کر عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، رانا ثنا اللہ


ویب ڈیسک June 20, 2026
(فوٹو : فائل)

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے بجٹ کے بعد وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق خبروں پر ردعمل جاری کردیا۔

مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ سے صحافی نے بجٹ کے بعد وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق سوال کیا جس پر لیگی رہنما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ ایسی بے بنیاد خبریں پھیلا کر عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، یہ بلکل غلط بات ہے کوئی ایسا معاملہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس وقت بہترین انداز میں ملک کو اگے لے کر چل رہے ہیں، پوری دنیا میں جس طرح سے پاکستان کو عزت وقار نصیب ہوا اس موقع پر ایسی بحث ملک دشمن عناصر کرتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کی کیونکہ بات چیت سے راستے نکلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جب اپوزیشن میں تھے تو ہمارے خلاف مقدمات بنائے جا رہے تھے۔