کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، کور ممبر کا لاتعلقی کا اعلان

فیصل جمیل کشمیی نے اپنے ویڈیو پیغام میں آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے کالعدم کمیٹی کے انتشار کو مسترد کرنے کی اپیل کی


ویب ڈیسک June 25, 2026

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، کور ممبر فیصل جمیل کشمیری نے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

فیصل جمیل کشمیی نے اپنے ویڈیو پیغام میں آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے کالعدم کمیٹی کے انتشار کو مسترد کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ وہ کالعدم قرار دی جانے والی اپنی تنظیم عوامی ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق اور آٹے بجلی کی قیمتوں سے شروع ہونے والی تحریک کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق کالعدم کمیٹی کے پلیٹ فارم سے جو ریاست اور اداروں کے خلاف باتیں کی جا رہی ہیں ان سے ان کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ایسی باتیں آزاد کشمیر کے لوگوں کا مؤقف ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم انتشاری کمیٹی کا ریاست مخالف ایجنڈا افسوسناک ہے اور وہ کبھی اس سے متفق نہیں ہو سکتے۔

فیصل جمیل کشمیری نے زور دیا کہ چیزوں کو باہمی مذاکرات اور بات چیت سے حل کیا جانا چاہیے اور آزاد کشمیر کے امن کو خراب نہیں کیا جانا چاہیے۔ کور ممبر فیصل جمیل سے قبل بلال شیخ، رضوان کرامت، افتخار محمود، انجم زمان اور امجد علی خان ایڈووکیٹ بھی کالعدم کمیٹی سے اظہار لاتعلقی کر چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق عوامی حقوق کے نام پر انتشار پھیلانے والی کالعدم ایکشن کمیٹی کا مذموم ایجنڈا سامنے آنے سے اس کے ارکان بھی متنفر ہو چکے ہیں اور مذموم عزائم سامنے آنے کے بعد کالعدم کمیٹی کے مہرے بیرونی ایماء پر چلنے والی اس انتشاری تحریک سے لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں۔