اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی خاتون سے بدسلوکی، ویڈیو وائرل ہوگئی

سوشل میڈیا پر ویڈیو میں سول کپڑوں میں ملبوس افراد کو ایک خاتون کو زبردستی پولیس وین میں بٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے


ویب ڈیسک June 21, 2026

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں خاتون کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور ہاتھا پائی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد واقعہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سول کپڑوں میں ملبوس افراد کو ایک خاتون کو زبردستی پولیس وین میں بٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق خاتون پر علاقے میں بھیک مانگنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، تاہم ویڈیو میں کارروائی کے دوران کوئی لیڈی کانسٹیبل موجود نظر نہیں آتی، ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود وفاقی پولیس افسران کی جانب سے کاروائی نہ ہو سکی۔