راولپنڈی: معمولی تلخ کلامی کے بعد ہمشیرہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا


ویب ڈیسک June 21, 2026
فوٹو: فائل

راولپنڈی میں چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ روز قبل مبینہ طور پر معمولی تلخ کلامی کے بعد اپنی ہمشیرہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا، تاہم چونترہ پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کا سراغ لگا کر حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر مضبوط چالان تیار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایس پی صدر نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوانا پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔