گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی میں معاملات طے پاگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت نے گلگت میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ اور نامزد امیدوار وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈوکیٹ نے تعاون پر استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات طے پانے کے حوالے سے اعلان کیا۔