راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کو ہراساں، بلیک میل کرکے رقم بٹورنے اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

خاتون سے مبینہ طور پر بلیک میلنگ کے ذریعے حاصل کیے گئے 30 ہزار روپے اور ایک اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک June 21, 2026
ملزمان ہمارے 1 لاکھ سے زائد مالیت کے 3 موبائل فونز اور 45 ہزار روپے لیکر فرار ہوگئے، ایف آئی آر کا متن

راولپنڈی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس پر شادی شدہ خاتون کو ہراساں کرنے، بلیک میل کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے متاثرہ خاتون سے مبینہ طور پر بلیک میلنگ کے ذریعے حاصل کیے گئے 30 ہزار روپے اور ایک اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم کے زیر استعمال موبائل فون کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے تاکہ شواہد کی مزید جانچ پڑتال کی جا سکے۔ پولیس حکام کے مطابق زیر حراست ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔

ایس پی راول سعد ارشد نے اس موقع پر کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ ہراسانی، استحصال، زیادتی یا تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔