سمندر میں ریسکیو کیے گئے 8 ایرانی شہریوں کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل

ایرانی شہریوں کو بحری جہاز MMA VALOUR نے سمندر میں ریسکیو کیا تھا


ویب ڈیسک June 21, 2026

کراچی:

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں ریسکیو کیے گئے 8 ایرانی شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر معاونت فراہم کرتے ہوئے ان کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل کیے.

ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق ایرانی شہریوں کو بحری جہاز MMA VALOUR نے سمندر میں ریسکیو کیا تھا جس کے بعد پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے ان کے استقبال، دستاویزات کی  کارروائی،طبی معائنے اور وطن واپسی کے لیے ضروری انتظامات کی نگرانی کی۔

اس موقع پر وزارت خارجہ، پاک بحریہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے، ایران کے قونصل جنرل اور دیگر متعلقہ قومی و بین الاقوامی اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی قومی اور بین الاقوامی اداروں کے باہمی تعاون سے انجام دی گئی جو سمندر میں انسانی جانوں کےتحفظ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور علاقائی بحری تعاون کے حوالے سے پاکستان کے عزم کی عکاس ہے۔