عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں دوبارہ تیزی

ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کے باوجود قیمتوں میں اضافہ حیران کن ہے، ماہرین


ویب ڈیسک June 22, 2026

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا کیونکہ سرمایہ کاروں میں آبنائے ہرمز کی صورتحال اور ایران و امریکا کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی برقرار رہی۔

مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کی قیمت تقریباً 3 فیصد اضافے کے بعد 78.70 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

جبکہ عالمی معیار سمجھے جانے والے برینٹ خام تیل کی قیمت ایک فیصد سے زائد بڑھ کر 81.70 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کے باوجود تیل کی قیمتوں میں اضافہ حیران کن ہے۔