روس میں بڑی تعداد میں ڈرونز کا الرٹ، ایئرپورٹس عارضی طور پر بند

59 ڈرون تباہ کردیے گئے ہیں، میئر ماسکو


ویب ڈیسک June 22, 2026

روس میں بڑی تعداد میں ڈرونز کے الرٹ پر ایئرپورٹس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی حکام نے بتایا کہ ملک کی سرحد میں بڑی تعداد میں ڈرونز دیکھے جانے کے بعد چار روسی ہوائی اڈوں کو راتوں رات عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ 59 ڈرون تباہ کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران روسی شہر سینکڑوں ڈرون حملے کی زد میں آیا. یہاں تک کہ انہوں نے میٹروپولیٹن ایریا میں توانائی کی بڑی کمپنی گیزپروم میں آئل فیسلیٹی کو نشانہ بنایا۔