ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے پر ٹرمپ کی نیٹو اور اٹلی کی وزیراعظم میلونی پر شدید تنقید

انہوں نے اپنی پوسٹ اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ یہ امریکا کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا ہے


ویب ڈیسک June 22, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے پر نیٹو اور اٹلی کی وزیراعظم میلونی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 

ٹروتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا امریکا نے نیٹو پر ٹریلین ڈالر خرچ کیلئے لیکن ایران کی جانب سے جوہری خطرے کو ختم کرنے میں نیٹو اور اٹلی کی وزیراعظم نے ان کا ساتھ دینے کا سوچا بھی نہیں۔ 

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دہائیوں تک امریکا نے نیٹو کا دفاع کیا لیکن جب امتحان کا وقت آیا تو اس وقت نیٹو اور دنیا کے دوسرے ممالک ہمارے دفاع کیلئے موجود نہیں تھے۔ 

انہوں نے اپنی پوسٹ اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ یہ امریکا کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا ہے۔