18 گھنٹے کے طویل اور سخت مذاکرات کے بعد ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ سے ایران روانہ

ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کررہے تھے


ویب ڈیسک June 22, 2026

سوئٹزرلینڈ میں جنگ بندی کیلئے 18 گھنٹے کے طویل اور سخت مذاکرات کے بعد ایرانی وفد ایران روانہ ہوگیا۔ 

ایرانی حکومت نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا  ہے ایران کی مذاکراتی ٹیم 18 گھنٹے اعلیٰ سطح کی سفارتی مشاورت اور سخت مذاکرات کے بعد سوئٹزرلینڈ سے ایران روانہ ہوگئی ہے۔ 

ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کررہے تھے جبکہ امریکی وفد کی قیادت نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کررہے تھے۔ 

لوسیرن کے مقام پر جنگ بندی کے اہم مذاکرات میں فریقین نے حتمی معاہدے کیلئے ایک 60 روزہ روڈمیپ کی منظوری دی ہے۔