امریکا: دنیا کی سب سے بڑی ڈِم سم پارٹی کا ریکارڈ

سیئٹل میں 830 افراد نے ایک ہی وقت میں بیٹھ کر ڈِم سم کھا کر ریکارڈ بنایا


ویب ڈیسک June 23, 2026

امریکی شہر سیئٹل کے ایک علاقے نے ایک منفرد انداز میں گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا، جہاں 830 افراد نے ایک ہی وقت میں بیٹھ کر ڈم سم کھائی۔

یہ ریکارڈ چائنا ٹاؤن انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ کی سمر کِک آف بلاک پارٹی کے دوران قائم کیا گیا، جہاں سب سے بڑے اجتماعی ڈم سم ڈنر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی گئی۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں قائم ہوا تھا، جہاں 2019 میں ریڈیو اسٹیشن ڈبیو ایس ایف ایم کے زیرِ اہتمام ایک تقریب میں 764 افراد نے ایک ساتھ ڈم سم کھائی تھی۔

سیئٹل کی تقریب کے منتظمین کے مطابق تقریباً 900 افراد کھانے کے لیے بیٹھے تھے۔ تاہم، سرکاری گنتی کے وقت صرف 830 افراد ریکارڈ کے لیے اہل قرار پائے، کیونکہ کچھ شرکا مقررہ گنتی سے پہلے اپنی نشستوں سے اٹھ گئے تھے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اس تقریب کا مقصد صرف ریکارڈ بنانا نہیں بلکہ کمیونٹی کو ایک جگہ اکٹھا کرنا اور ایشیائی ثقافت اور کھانے کی روایت کو اجاگر کرنا بھی تھا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک آفیشل نے تصدیق کی کہ اس ایونٹ نے باضابطہ طور پر ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔