حکومت کا ملک بھر میں فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موٹر سائیکل، کسانوں، پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کی فیول سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق


اسٹاف رپورٹر June 22, 2026
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

ایندھن کی عالمی قیمتوں میں کمی کے سبب اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران موٹر سائیکل سواروں، چھوٹے کسانوں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے سبسڈی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم کی منظوری سے تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فیول سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دریں اثنا اسحاق ڈار کی ہدایت پر عوامی خدمات کی بہتری کے لیے ڈیٹا اور ترسیل کے نظام میں خامیاں دور کی جائیں گی۔