کراچی:
شریف آباد کے علاقے میں ایس آئی یو پولیس اور بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہوا جسے حراست میں لے لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔