عاشورہ جلوس، وزارت صحت خیبرپختونخوا کا اہم ہدایت نامہ جاری

جلوس کی گزرگاہوں پر ایمبولینسز کھڑی رکھنے کی بھی ہدایت


ویب ڈیسک June 24, 2026

خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے عاشورہ کی ایڈوائزری پر عمل درآمد کیلیے ہدایت جاری کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے متعلقہ شہروں کے تمام اسپتالوں کے ڈی ایچ اوز اور ایم ایس از کو ایڈوائزری پر عمل درآمد کی ہدایات کردی۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ امام بارگاہوں کے باہر اور جلوس کے راستوں پر میڈیکل ٹیمیں تعینات کی جائیں جبکہ ادویات سمیت ضروری آلات کا بندوبست بھی کیا جائے۔

محکمہ صحت نے جلوس کے راستوں پر ایمبولنس موجود رکھنے کی ہداہت بھی کی ہے۔