عالمی بینک نے بنگلادیش میں فوڈ سیکیورٹی کیلئے 1.1 ارب ڈالر کی منظوری دے دی

حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے 9.02 ٹریلین بنگلا دیشی ٹکا کا مالی بجٹ پیش کیا


ویب ڈیسک June 27, 2026

عالمی بینک نے بنگلا دیش کو کھاد اور ایندھن کی عالمی منڈیوں میں قیمتوں اور رسد کے اتار چڑھاؤ کو کم کرنے اور غذائی تحفظ کو برقرار رکھنے میں مدد کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی منظوری دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فنانسنگ بنگلا دیش حکومت کی جانب سے اس ماہ کے شروع میں اپنا پہلا اور ملک کا اب تک کا سب سے بڑا قومی بجٹ پیش کرنے کے بعد سامنے آئی۔

بنگلادیشی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے 9.02 ٹریلین بنگلا دیشی ٹکا کا مالی بجٹ پیش کیا جس میں 18.5 ارب ڈالر کا ریکارڈ خسارہ تھا۔

ورلڈ بنک کے ایک بیان کے مطابق 300 ملین ڈالر کے فوڈ سیکورٹی پروجیکٹ کے لیے ہنگامی امداد بنگلا دیش کو اس جولائی-اکتوبر اور پھر اکتوبر 2026-اپریل 2027 کے دوران فراہم کی جائے گی۔