طالبان رجیم کی ناقص پالیسیوں کیوجہ سے لاکھوں افغان شہری اپنے گھر بار چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔
افغان جریدہ هشت صبح کے مطابق افغان طالبان نے شریعت کی سخت اور کڑی تشریحات کی بنا پر 350 معصوم افغانوں کو قید خانوں میں ڈال دیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے افغانستان کے محقق زمن سلطانی کے مطابق طالبان کے زیر سایہ افغانستان تارکین وطن کی واپسی کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک ہے۔
افغان طالبان بین الاقوامی شناخت حاصل کرنے کیلئے یورپ میں قائم افغان سفارت خانوں پر زبردستی قبضہ جما رہے ہیں۔ طالبان رجیم افغان مہاجرین کی واپسی کے نام پر بین الاقوامی برادری کو اندھیرے میں رکھ کر گمراہ کر رہی ہے۔
یورپی یونین کے خصوصی ایلچی جیل برٹرانڈ کے مطابق طالبان رجیم انسانی حقوق کی کلاف ورزی کررہی ہے۔