راولپنڈی کی جی ٹی روڈ پر محکمہ جنگلات کہ بڑی کارروائی، قیمتی لکڑی سے بھرا ٹرک ضبط

لکڑی اسمگل کرنے والوں کو55 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا


ویب ڈیسک June 28, 2026

خیبر پختونخوا سے اسمگل کی جانے والی قیمتی لکڑی سے بھرا ٹرک تحویل میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عامر امتیاز نے بتایا کہ ٹرک مانسہرہ سے آرہا تھا اور اس پر 7 سو فٹ چیڑ کے درختوں کو کاٹ کر لوڈ  رکھا گیا تھا۔

راولپنڈی سے تعاقب کرتی محکمہ جنگلات کی ٹیم نے جی ٹی روڈ گوجرخان کے قریب  ٹرک  روکوا کر چیک کیا تو سوار کسی قسم کا ثبوت مہیا نہ کرسکے۔

عامر امتیاز ڈویژنل فاریسٹ آفیسر راولپنڈی نے مزید بتایا کہ پاکستان فاریسٹ ایکٹ 1927 کے تحت  لکڑی اور ٹرک کو ضبط کرکے سہالہ فاریسٹ سیل ڈپو منتقل کردیا  گیا ہے۔

لکڑی اسمگل کرنے والوں کو55 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔