فیفا ورلڈ کپ 2026 میں الجزائر اور آسٹریا نے راؤنڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ ایران کا پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کا خواب ادھورا رہ گیا اور وہ ایونٹ سے باہر ہوگیا۔
آسٹریا نے 72 سال بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی جہاں اگلے مرحلے میں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔
دوسری جانب الجزائر نے بھی آخری 32 ٹیموں میں جگہ بنا لی اور اب ناک آؤٹ مرحلے میں اس کا سامنا سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔
الجزائر اور آسٹریا کا گروپ میچ برابر رہا، تاہم بہتر گول اوسط اور دفاعی ریکارڈ کی بنیاد پر الجزائر نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ ایران ایونٹ سے باہر ہوگیا۔
ادھر گروپ کے ایک اور میچ میں ارجنٹینا نے اردن کو 1-3 سے شکست دے کر گروپ مرحلہ تینوں میچ جیت کر اختتام پذیر کیا۔
ارجنٹینا کی جانب سے جیوانی، لاؤتارو مارٹینیز اور لیونل میسی نے ایک، ایک گول اسکور کیا، جبکہ اردن کا واحد گول موسیٰ التماری نے کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ ارجنٹینا نے گروپ مرحلے کے تینوں میچ جیت کر 9 پوائنٹس حاصل کیے اور بھرپور انداز میں ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔