باجوڑ؛ مبینہ ڈرون حملے میں بچہ جاں بحق، خاتون زخمی

باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے انعام خورو چینہ گئی میں ایک گھر پر مبینہ ڈرون حملہ کیا گیا، ذرائع


مبشر اسلام June 28, 2026
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں مبینہ ڈرون حملے میں ایک بچہ جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئیں۔

مقامی پولیس ذرائع کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے انعام خورو چینہ گئی میں حیات اللہ نامی شخص کے گھر پر مبینہ ڈرون حملہ کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مبینہ ڈرون حملے میں 9 سالہ بچہ جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئیں، زخمی خاتون کو علاج کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔