مودی حکومت میں ریاستی ادارے آپس میں ہی دست وگربیاں، پولیس اور فوج میں تصادم 

اسلحہ اور لاٹھیوں سے لیس 17راشٹریہ رائفلز کے40 اہلکاروں نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہوکر تشدد اور توڑپھوڑ کی


ویب ڈیسک June 29, 2026

انتہا پسند مودی حکومت کے ناقص کنٹرول کے باعث شکست خوردہ بھارتی فوج ملک کے اندر بھی غنڈہ گردی پر اُتر آئی۔

بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں غاصب بھارتی فوج نے پولیس اہلکاروں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناڈالا۔

بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج کے درجنوں اہلکار اتھولی تھانے کی چار دیواری پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے۔

اسلحہ اور لاٹھیوں سے لیس 17راشٹریہ رائفلز کے40 اہلکاروں نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہوکر تشدد اور توڑپھوڑ کی۔ پولیس نےمیجر اور کمانڈنگ آفیسر سمیت متعدد بھارتی فوجی اہلکاروں پر اقدام قتل اور حملے کی ایف آئی آر درج کرلی۔ 

ایف آئی آر کے مطابق فوجی اہلکاروں کا حملہ پہلے سے طے شدہ تھا اور وہ ڈیوٹی پر موجودپولیس اہلکاروں کو قتل کرنا چاہتے تھے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پولیس اورفوج یاپیراملٹری اہلکاروں میں تصادم کا یہ پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی ایسے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔