پی ایم اینڈ ڈی سی نے بلوچستان کے امیدواروں کے لیے اسلام آباد میں اضافی ایم ڈی کیٹ 2026 ٹیسٹ سینٹر قائم کر دیا۔
بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، کوئٹہ اسلام آباد میں اضافی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سینٹر قائم کرے گی۔ بلوچستان ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار اسلام آباد ٹیسٹ سینٹر کا انتخاب کر سکیں گے۔
دلچسپی رکھنے والے امیدوار پی ایم اینڈ ڈی سی کی ویب سائٹ کے آن لائن پورٹل پر ایم ڈی کیٹ 2026 کے لیے رجسٹریشن کرائیں۔
پی ایم اینڈ ڈی سی نے امیدواروں کو بروقت آن لائن رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔