کاہنہ میں ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والا فوٹیج کی مدد سے گرفتار

17 سالہ لڑکی گھر سے تندور پر نان لینے گئی، ملزم نے زبردستی لڑکی کو نامعلوم جگہ پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا


ویب ڈیسک June 29, 2026

کاہنہ میں ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق 17 سالہ لڑکی گھر سے تندور پر نان لینے گئی تھی، ملزم نے زبردست لڑکی کو نامعلوم جگہ پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بھاگ نکلا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر فوری کارروائی کی گئی، ملزم ذیشان کے خلاف مقدمہ درج جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔