مودی کی مسلمان دشمنی میں بنایا گیا رام مندر کرپشن کے بڑے اسکینڈل کی زد میں

انتہا پسند ہندو ہجوم کے ہاتھوں شہید کی جانے والی بابری مسجد کی جگہ مودی حکومت نے  رام مندر بنا یا  تھا


ویب ڈیسک June 30, 2026

اہم ریاستی انتخابات سے قبل رام مندر میگا کرپشن کیس مودی حکومت کی رسوائی کا سبب بن گیا۔ 

عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق رام مندرکی انتظامیہ نے ہندوؤں کے دیے گئے عطیات میں سے لاکھوں ڈالر کی ہیرا پھیری کی۔ 

1992میں انتہا پسند ہندو ہجوم کے ہاتھوں شہید کی جانے والی بابری مسجد کی جگہ مودی حکومت نے  رام مندر بنا یا  تھا، مندر میں کرپشن نے خود کو ہندو عقیدے کی محافظ کہنے والی جماعت بی جے پی کے بیانیے کو خاک میں ملا دیا۔ 

بھارتی جریدہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اکھلیش یادو نے مودی پرشدید تنقید کرتے ہوئےکہا کہ مودی حکومت کیلئے قوم پہلے نہیں  بلکہ چندہ پہلے ہے۔ 

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے رام مندر میں تقریباً 5,000 کروڑ روپے تک کی کرپشن کا انکشاف کیا۔ سیاسی تجزیہ کار رشید قدوائی کا کہنا تھا کہ بی جے پی طویل عرصے سے رام مندر مہم کو ایک مرکزی سیاسی ایجنڈے کے طور پر استعمال کرتی آئی ہے۔

مود ی کی سرپرستی میں رام مندر کرپشن کیس نے مذہب کے نام پر جاری دھوکہ دہی کو  بےنقاب کر دیا  ہے۔