ملتان: غربت سے تنگ باپ جوان بیٹے کی لاش کی بغیر کفن تدفین کےلیے قبرستان پہنچ گیا

رشید آباد قبرستان میں بغیر کفن تدفین کی اطلاع پر لوہاری گیٹ پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی


ویب ڈیسک June 30, 2026

ملتان میں غربت سے تنگ ایک باپ اپنے جوان بیٹے کی لاش بغیر کفن تدفین کرنے قبرستان پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق رشید آباد قبرستان میں بغیر کفن تدفین کی اطلاع پر لوہاری گیٹ پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی۔

متوفی دانش کے والد نے بتایا کہ مالی تنگی کے باعث وہ کفن اور قبر کے اخراجات بھی برداشت نہیں کر سکتے تھے، جس پر مقامی پولیس نے اپنی جیب سے رقم دے کر کفن کا انتظام کرایا۔

پولیس کی مالی مدد سے متوفی کی شرعی طریقے سے تدفین مکمل کر دی گئی۔

پولیس حکام  نے کہا کہ پولیس کی مالی مدد سے متوفی کی شرعی طریقے سے تدفین مکمل کر دی گئی۔ مقامی پولیس نے اپنی جیب سے رقم دے کر کفن کا انتظام کرایا۔