شاہ لطیف ٹائون پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں مارے جانے والا ملزم عادی جرائم پیشہ نکلا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹائون پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں مارے جانے والا ملزم محمد ندیم عرف مچھرعادی جرائم پیشہ نکلا۔
شاہ لطیف ٹاون پولیس کے مطابق ملزم ندیم 2019 میں پہلی بارسچل پولیس کے ہاتھوں موٹرسائیکل لفٹنگ کے الزام میں گرفتار ہوا تھا۔
ملزم ندیم کے خلاف لوٹ مار،اسلحہ برآمدگی اورپولیس مقابلے کے مقدمات درج ہیں ، ہلاک ملزم ندیم عرف مچھر کئی بار گرفتار ہوکر جیل جاچکا تھا۔
پیر کی شب شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک کردیا تھا جبکہ اس کاساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔