سعودی وزیر خارجہ کی چینی نائب صدر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض اور بیجنگ کے درمیان باہمی اعتماد اور مشترکہ وژن مضبوط ہے، سعودی وزیر خارجہ


ویب ڈیسک June 30, 2026

سعودی وزیر خارجہ دورہ چین پر ہیں جہاں انہوں نے چینی نائب صدر ہان ژینگ سے ملاقات کی جبکہ دونوں فریقوں نے خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ سے ملاقات کے دوران عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات غیر معمولی انداز میں فروغ پا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ریاض اور بیجنگ کے درمیان باہمی اعتماد اور مشترکہ وژن مضبوط ہے۔