امیروں کی جنت موناکو میں ارب پتی کے گھر پر پارسل بم دھماکہ، باپ اور بیٹا زخمی

موناکو کے شہزادہ البرٹ دوم نے واقعے کو ایک "گھناؤنا جرم" قرار دیا


ویب ڈیسک June 30, 2026

فرانس کے شہر موناکو جس میں یوکرینی ارب پتی کے گھر پر پارسل بم دھماکا ہوا جس میں ارب پتی وادیم یرمولائیف اپنے 13 سالہ بیٹے اور ایک ساتھی سمیت زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی اور یوکرائنی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وادیم یرمولائیف ، ان کا ساتھی اور 13 سالہ بیٹا اس وقت زخمی ہو گئے جب ان کے پرتعیش اپارٹمنٹ کے باہر چھلکے سے بھرا ایک "پارسل بم" چھوڑا گیا جو کچھ دیر بعد پھٹ گیا۔

زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ حملہ آور، جس نے پارسل بم بھیجا تھا، فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

موناکو کے شہزادہ البرٹ دوم نے واقعے کو ایک "گھناؤنا جرم" قرار دیا اور کہا کہ ملک کے تمام ریاستی اداروں کو سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک کردیا گیا ہے۔

موناکو کے وزیر کرسٹوف میرمند کا کہنا تھا کہ اس حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ میرے علم کے مطابق موناکو کی تاریخ میں پہلی بار اس طرح کا حملہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ موناکو کی 30 سے 40 فیصد آبادی لکھ پتی یا ارب پتی ہے جس کی وجہ سے موناکو کو امیروں کی جنت بھی کہا جاتا ہے۔