نجی ٹی وی چینل کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

ہیکرز نے نیوز چینل کی ویب سائٹ ہیک کرکے اپنا پیغام پوسٹ کردیا


ویب ڈیسک June 30, 2026

نجی نیوز ٹی وی چینل کی ویب سائٹ نامعلوم ہیکرز نے ہیک کرلی اور ویب سائٹ پر اپنا پیغام جاری کردیا۔

ویب سائٹ پر ہند سائبر گھوسٹ کے لوگو کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ کوئی نظام محفوظ نہیں ہے، ہیکرز نے ویب سائٹ پر مختلف نام لکھے ہیں اور ہیکرز کو جارڈن ایکس ایلفا 02 کا نام دیا گیا۔

ہیکرز کی جانب سے اپنا تعلق مبینہ طور پر بھارت سے ظاہر کیا گیا ہے اور پلے میوزک کا آپشن بھی نمایاں کردیا گیا ہے۔

ہیکرز نے نجی ٹی وی کے لیے آئندہ کے لیے تنبیہ بھی کردی ہے۔