وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹنڈوآدم میں مبینہ طور پر 4 بچوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ٹنڈو آدم میں چار بچوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کی بازیابی کے لیے ہنگامی احکامات جاری کیے اور کہا کہ مبینہ طور پر اغوا کیے گئے 4 معصوم بچوں کو بازیاب کرانے کے لیے والدین کو اعتماد میں لیا جائے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ منشیات فروشی کے الزامات اور بچوں کے اغوا کے معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔