سعودی عرب کے دورے پر گئے وزیر داخلہ محسن نقوی ریاض پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے۔
ریاض میں شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی ہم منصب سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
اُن کے دورہ سعودی عرب کو موجودہ حالات کے تناظر میں خاص اہمیت دی جارہی ہے۔