افغان طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں اور یورپی دورےکیخلاف برازیل میں بڑا مظاہرہ

افغان طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں اور دورہ برسلز کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی لہر برقرار برقرار ہے۔


ویب ڈیسک July 02, 2026

افغان طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں اور یورپی دورے کے خلاف برازیل میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

افغان طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں اور دورہ برسلز کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی لہر برقرار برقرار ہے۔ اس حوالے سے افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم وائس آف وومن نے برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں طالبان رجیم کی ظالمانہ پالیسیوں اوربرسلز دورے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرے میں افغان مہاجرین سمیت مقامی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت  کی۔ ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے افغان خواتین کی آزادی، تعلیم اور روزگار کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے افغان طالبان کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔

پرتگالی زبان کے بینرز اور سائن بورڈز پر طالبان کو تسلیم نہ کریں اور افغان خواتین کا ساتھ دیں جیسے نعرے درج درج تھے۔ مظاہرین کا مؤقف تھا کہ افغان طالبان کو یورپی پارلیمنٹ میں مدعو کرنا افغان عوام اور انسانیت کیخلاف جرم ہے۔

مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ افغان طالبان کو دہشت گرد گروپ کے طور پر تسلیم کیا جائے اور اسے انسانیت کیخلاف جرائم کا مرتکب قرار دیا جائے۔

عالمی ماہرین کے مطابق تکنیکی رابطوں کے بہانے طالبان کو عالمی قبولیت فراہم کرنا دنیا بھر میں انتہا پسند نظریات کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ برازیل احتجاج ثابت کرتا ہے کہ عالمی رائے عامہ طالبان رجیم کی کسی بھی قسم کی نارملائزیشن کے سخت خلاف ہے۔

https://img.express.pk/media/videos/afghan_taliban_barazil_protest.mp4