کراچی کے علاقے سلطان آباد ہجرت کالونی میں بے روزگاری اور بیماری سے تنگ 4 بچوں کے باپ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی شناخت 48 سالہ پپو کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او سول لائن جاوید اقبال کے مطابق ابتدائی معلومات میں اہل خانہ نے بتایا کہ متوفی نے بیروزگاری اور بیماری سے تنگ آکر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے جو کہ 4 بچوں کا باپ اور آبائی تعلق اندرون سندھ میر پور خاص سے تھا۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔